0
Wednesday 12 Jul 2017 11:51

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے تین کشمیریوں کو شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے تین کشمیریوں کو شہید کر دیا
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام کے علاقے رد باغ میں بھارتی فوج نے آپریشن کرتے ہوئے تین نوجوانوں کو شہید کر دیا جن میں جاوید شیخ، داؤد احمد اور عاقب گل شامل ہیں۔ بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ نوجوان عسکریت پسند تھے جن کا تعلق حزب المجاہدین سے تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مجاہدین کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر منگل کی شام فورسز نے ردباغ کو گھیرے میں لیا۔ اس دوران کشمیری مجاہدین اور قابض فورسز کے درمیان جھڑپ بدھ تک جاری رہی جس میں تین نوجوان شہید ہو گئے۔ علاوہ ازیں بھارتی مظالم کے خلاف شوپیاں میں ہڑتال آج پانچویں روز بھی جاری رہی جب کہ سکیورٹی اہلکاروں نے کم از کم 10 افراد کو بلاوجہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
خبر کا کوڈ : 652780
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش