QR CodeQR Code

ظفر حجازی کیخلاف ایف آئی اے کی تحقیقات شروع، گواہان طلب

12 Jul 2017 14:50

ایف آئی اے کی جانب سے چیرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کے خلاف مقدمہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے آج گواہان کو طلب کیا ہے، گواہان میں ایس ای سی پی کے افسران ماہین، علی عظیم اور عابد شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین ایس ای سی پی (سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان) ظفر حجازی کے خلاف مقدمہ کی تحقیقات ک آغاز ایف آئی اے نے کردیا ہے۔ اس سلسلے میں گواہان کو بھی آج طلب کیا ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے چیرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کے خلاف مقدمہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے آج گواہان کو طلب کیا ہے، گواہان میں ایس ای سی پی کے افسران ماہین، علی عظیم اور عابد شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے ظفر حجازی کی راہداری ضمانت (قبل از گرفتاری ضمانت) منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو گوفتاری سے روک دیا تھا جب کہ چیرمین ایس ای سی پی کو 17 جولائی تک ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا تھا۔ اپنی درخواست ضمانت میں ظفر حجازی نے اپنی صحت کی خرابی کو بنیاد بناکر موقف اختیار کیا تھا کہ جیل کی آب و ہوا ان کی صحت کیلئے موافق نہیں۔


خبر کا کوڈ: 652870

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/652870/ظفر-حجازی-کیخلاف-ایف-ا-ئی-اے-کی-تحقیقات-شروع-گواہان-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org