0
Wednesday 12 Jul 2017 23:58

سینٹرل جیل قیدی فرار معاملہ، ڈی آئی جی جیل خانہ جات معطل

سینٹرل جیل قیدی فرار معاملہ، ڈی آئی جی جیل خانہ جات معطل
اسلام ٹائمز۔ سینٹرل جیل کراچی سے کالعدم لشک جھنگوی کے 2 خطرناک قیدیوں کے فرار ہونے کے معاملے پر سندھ حکومت نے ڈی آئی جی جیل خانہ اشرف نظامانی کے معطلی کا حکم نامہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل کراچی سے کالعدم دہشتگرد تنظیم لشکر جھنگوی کے 2 خطرناک قیدی ممتاز عرف فرعون اور احمد خان عرف منا کے فرار ہونے کے معاملے پر 9 روز قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مجرمانہ غفلت لاپرواہی برتنے پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات اشرف علی نظامانی کو فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیا تھا، تاہم حکومت سندھ نے 10 جولائی کو ڈی آئی جی جیل خانہ جات اشرف نظامانی کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ ڈی آئی جی شرقی نے احکام ملنے کے فوری بعد ہی ایس ایچ او نیو ٹاؤن کو معطل کر دیا تھا۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی درج کیا گیا ہے کہ ڈی آئی جی اشرف نظامانی کو تنخواہ اور الانسز دیے جائیں، اشرف نظامانی تحقیقات ہونے تک محکمہ داخلہ میں ڈیوٹی انجام دینگے۔ واضح رہے کہ سینٹرل جیل کراچی سے لشکر جھنگوی کے دو خطرناک قیدیوں کو فرار ہوئے 28 روز گزر گئے ہیں، تاہم پولیس قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرنے میں تاحال ناکام ہے۔
خبر کا کوڈ : 652962
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش