QR CodeQR Code

پاراچنار بم دھماکوں کے مزید 212 متاثرین میں امدادی چیکس تقسیم

13 Jul 2017 13:01

میڈیا سے بات چیت کے دوران پولیٹیکل ایجنٹ بصیر خان وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ان دھماکوں سے متاثرہ افراد میں مرحلہ وار امدادی چیکس تقسیم کئے جائینگے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت کی جانب سے پاراچنار بم دھماکوں کے مزید 212 متاثرین میں امدادی چیکس تقسیم کر دیئے گئے ہیں۔ اس موقع پر پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے پاراچنار بم دھماکوں کے متاثرین کےلئے امدادی پیکیج تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ کرم ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ بصیر خان وزیر اور اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ شاہد علی خان نے پاراچنار بم دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے مزید 61 افراد کے ورثاء میں 10، 10 لاکھ روپے جبکہ 151 زخمیوں میں 5، 5 لاکھ روپے کے چیکس تقسیم کر دیئے ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران پولیٹیکل ایجنٹ بصیر خان وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ان دھماکوں سے متاثرہ افراد میں مرحلہ وار امدادی چیکس تقسیم کئے جائیں گے۔ یاد رہے کہ 23 جون کو پاراچنار کے طوری مارکیٹ کے قریب یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکوں میں 75 افراد جاں بحق اور 250 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 653057

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/653057/پاراچنار-بم-دھماکوں-کے-مزید-212-متاثرین-میں-امدادی-چیکس-تقسیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org