QR CodeQR Code

سندھ ہائیکورٹ کا لاپتہ شہری کی عدم بازیابی پر برہمی کا اظہار، 17 اگست تک بازیاب کرانے کا حکم

13 Jul 2017 16:04

درخواستوں کی سماعت کے موقع پر جسٹس فاروق شاہ نے کہا کہ لاپتہ افراد سے متعلق جے آئی ٹی کی کارکردگی صفر ہے، رپورٹ پر پیش تجزیہ ہم بھی کر سکتے ہیں، وفاقی حکومت کی جانب سے عدالت کو بتایا کہ لاپتہ شہری کو کسی ادارے نے اغواء نہیں کیا، وقار کو اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور کراچی میں تلاش کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ شہریوں کی عدم بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی جس میں خاتون وکیل کے لاپتہ شوہر کو بازیاب نہ کرانے پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔ جسٹس فاروق شاہ نے کہا کہ لاپتہ افراد سے متعلق جے آئی ٹی کی کارکردگی صفر ہے، رپورٹ پر پیش تجزیہ ہم بھی کر سکتے ہیں، وفاقی حکومت کی جانب سے عدالت کو بتایا کہ لاپتہ شہری کو کسی ادارے نے اغواء نہیں کیا، وقار کو اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور کراچی میں تلاش کیا گیا۔ اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے عدالت سے استدعا کی وقار کی تلاش کیلئے مزید مہلت دی جائے، جس پر عدالت نے وقار کو بازیاب کرانے کا ٹاسک ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کو دیدیا اور 17 اگست تک بازیاب کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔


خبر کا کوڈ: 653078

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/653078/سندھ-ہائیکورٹ-کا-لاپتہ-شہری-کی-عدم-بازیابی-پر-برہمی-اظہار-17-اگست-تک-بازیاب-کرانے-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org