0
Thursday 13 Jul 2017 17:51

پی ایس 114 میں کامیابی کا نوٹیفیکیشن روکنا سمجھ سے بالاتر ہے، سینیٹر سعید غنی

پی ایس 114 میں کامیابی کا نوٹیفیکیشن روکنا سمجھ سے بالاتر ہے، سینیٹر سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ایس 114 کراچی کے ضمنی الیکشن  کا نوٹیفیکیشن روکے جانے کا جواز سمجھ سے بالاتر ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ نو جولائی کے ضمنی الیکشن میں کسی جماعت نے دھاندلی کا الزام نہیں لگایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے نہ ری کاؤنٹنگ کی درخواست کی، نہ کوئی اعتراض اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس 114 میں کامیابی کا نوٹیفیکیشن روکنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن میں میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار نے کہا تھا کہ پی ایس 114 میں پولنگ اسکیم غلط بنائی گئی تھی، نادرا کے ذریعے انگوٹھوں کی شناخت کی استدعا کی ہے۔ انہوں نے بتایا تھا کہ الیکشن کمیشن میں دوبارہ گنتی کی بھی استدعا کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 653097
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش