QR CodeQR Code

وزیراعظم سے استعفیٰ کیلئے جماعت اسلامی بھی میدان میں کود پڑی، ریلیوں کا اعلان

13 Jul 2017 18:03

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ عدلیہ کی بالا دستی اور آئین کی حکمرانی ہر چیز پر مقدم ہے، آئین، جمہوریت اور احتساب کے عمل کی حفاظت پر اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ احتساب کے عمل کو تیز کرنے کیلئے جماعت اسلامی نے ملک گیر رابطہ عوام مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے، مہم میں عوامی جلسے، احتجاجی مظاہرے اور بڑی بڑی ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف پر استعفے کا دباؤ ڈالنے کیلئے جماعت اسلامی بھی میدان میں کُود پڑی، ریلیاں، مظاہرے اور جلسے کرنے کا اعلان کر دیا۔ منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم پر استعفے کے دباؤ کیلئے ملک بھر میں مظاہرے کیے جائیں گے۔ تحریک میں دیگر سیاسی جماعتوں کو شامل ہونے کی دعوت دینے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ عدلیہ کی بالا دستی اور آئین کی حکمرانی ہر چیز پر مقدم ہے، آئین، جمہوریت اور احتساب کے عمل کی حفاظت پر اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ احتساب کے عمل کو تیز کرنے کیلئے جماعت اسلامی نے ملک گیر رابطہ عوام مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے، مہم میں عوامی جلسے، احتجاجی مظاہرے اور بڑی بڑی ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 653103

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/653103/وزیراعظم-سے-استعفی-کیلئے-جماعت-اسلامی-بھی-میدان-میں-کود-پڑی-ریلیوں-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org