0
Friday 14 Jul 2017 03:25

قابلِ امتناع آفات اور سانحات کو روکنے کے لئے فوری امداد و بحالی کے اقدامات کئے جائیں، بلاول بھٹو زرداری

قابلِ امتناع آفات اور سانحات کو روکنے کے لئے فوری امداد و بحالی کے اقدامات کئے جائیں، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب، خیبر پختونخواہ، کشمیر اور فاٹا میں حالیہ طوفانی بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ قابلِ امتناع آفات اور سانحات کو روکنے کے لئے فوری امداد و بحالی کے اقدامات کئے جائیں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ تیز بارشوں نے پنجاب کے علاقے جیسا کہ لاہور، سرگودہا، سیالکوٹ، پاکپتن، لالا موسیٰ، جبکہ خیبر پختونخواہ، آزاد کشمیر، اور فاٹا کے کئی علاقے کو اجاڑ دیا ہے، شہر زیرِ آب ہیں اور دیہاتی علاقوں کو سیلاب کا خطرہ درپیش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں کی عمارتوں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں، وفاق و حکومتِ پنجاب قیمتی جانیں بچانے کے لئے مذکورہ خستہ حال عمارتوں کو خالی کروانے کے لئے فوری اقدامات کریں۔

بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کے دوران مختلف حادثات اور خصوصا چھتیں گرنے کے واقعات میں ہونے والی اموات اور ایسے متاثرہ خاندان جو اپنے واحد کفیل سے محروم ہوگئے کی امداد کے لئے حکومت کی سست روی پر بہت افسوس کا اظہار کیا۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں اور سیلاب سے نبرد آزما ہونے کے لئے ایک مشترکہ پیشگی حکمت عملی بنائیں اور لوگوں کو نقصان پہنچائے بغیر بارش کے پانی کی تیزی اور روانی سے اخراج کے لئے انتظامت کریں۔ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کارکنان کو اپیل کی کہ وہ بارش سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی ہر ممکن امداد کریں۔
خبر کا کوڈ : 653191
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش