0
Thursday 13 Jul 2017 10:27

ایران فلسطینیوں اور مسئلہ فلسطین کا سب سے بہترین اور مخلص حامی ہے، حماس

ایران فلسطینیوں اور مسئلہ فلسطین کا سب سے بہترین اور مخلص حامی ہے، حماس
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما علی برکہ نے غزہ کی 51 روزہ جنگ کی سالگرہ کے موقع پر کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ آئندہ جنگ غزہ سے باہر لڑی جائے گی اور تمام ممالک ایک جیسے نہیں ہیں، سب ممالک میں سے ایران فلسطینیوں کا بہترین اور مخلص حامی ہے۔ مہر خبر رساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں فلسطینی تنظیم حماس کے رہنما علی برکہ نے غزہ کی 51 روزہ جنگ کی سالگرہ کے موقع پر کہا کہ ایران ایک اہم اسلامی ملک ہے، جو فلسطینیوں اور مسئلہ فلسطین کا سب سے بہترین اور مخلص حامی ہے اور غزہ جنگ کے دوران ہم ایران کی بھرپور حمایت کے شکر گزار ہیں۔ حماس کے رہنما نے کہا ہے کہ غزہ کی 51 روزہ جنگ میں 2260 فلسطینی شہید اور 11 ہزار فلسطینی زخمی ہوئے، جن میں بچوں اور عورتوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔ شہداء میں 500 بچے اور 250 عورتیں شامل تھیں۔ علی برکہ کا کہنا تھا کہ غزہ کی جنگ میں اسلامی مزاحمت نے حیفا اور تل ابیب کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ حیفا غزہ سے 100 کیلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے جبکہ تل ابیب 80 کیلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ میں 5 ملین صیہونیوں کی پناہ گاہوں میں پناہ لینے پر غاصب صیہونیوں پر خوف و ہراس طاری ہوگیا تھا۔ حماس کے رہنما علی برکہ نے اسرائیل کے ساتھ سازشی مذاکرات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونیوں کے ساتھ مذاکرات در حقیقت سازشی مذاکرات ہیں، جن کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 653204
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش