0
Friday 14 Jul 2017 15:58

ایم کیو ایم کے الزامات سمجھ سے بالاتر ہیں، ووٹوں کی گنتی کے وقت کسی نے اعتراض نہیں کیا، سعید غنی

ایم کیو ایم کے الزامات سمجھ سے بالاتر ہیں، ووٹوں کی گنتی کے وقت کسی نے اعتراض نہیں کیا، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے پی ایس 114 سے کامیاب امیدوار سعید غنی نے کہا ہے ایم کیو ایم کے الزامات سمجھ سے باہر ہیں، ووٹوں کی گنتی کے وقت کسی نے اعتراض نہیں کیا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پولنگ اسٹیشن سے دو لوگ پکڑے گئے نہ ان کے پاس بیلٹ پیپرز اور نہ ہی مہریں ملیں، بےگناہ ہونے پر شام کو چھوڑ دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا مجھ پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام بھی لگایا گیا، جب کوئی حکومتی مشینری میرے ساتھ نہیں تھی، ہر پولنگ بوتھ کے اندر رینجرز اہلکار تعینات تھے، کوئی پولیس اہلکار موجود نہیں تھا، ڈی جی رینجرز نے بھی دورہ کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے کہنے پر کوئی پولنگ اسٹیشن تبدیل نہیں ہوئے، پولنگ اسٹیشن کی تبدیلی کیلئے درخواست پی ٹی آئی جماعت اسلامی کی جانب سے جمع کرائی گئی تھی، پی ایس 114 میں ایک اسکول میں پانچ پولنگ اسٹیشن بنائے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی تاریخ میں ایسے شفاف انتخابات نہیں ہوئے اور الیکشن کمیشن نے خود انتظامات کی تعریف کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 653264
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش