0
Thursday 14 Apr 2011 16:56

کویت نیوی کے بعض افسران نے بحرین جانے سے انکار کر دیا

کویت نیوی کے بعض افسران نے بحرین جانے سے انکار کر دیا
اسلام ٹائمز- کویت کے ڈیلی "الانباء" کے مطابق کویت نیوی کے کچھ افسران نے اپنے کمانڈرز کے ان احکامات کو مسترد کر دیا ہے جن میں انہیں بحرین جا کر حکومت مخالف عوامی تحریک کو کچلنے میں بحرینی حکومت کا ساتھ دینے کو کہا گیا ہے۔ انہوں نے اپنی مخالفت کی وجہ کویت کے ایک عالم دین کے اس فتوے کو بیان کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بحرینی حکومت کی مدد کرنا حرام ہے۔
کویت کے فوجی ذرائع کے مطابق ان افسران کو احکامات کی خلاف ورزی کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلائے جانے کی توقع ہے۔ ان افراد کو اس جرم میں نیوی سے برکنار کرنے یا قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 65327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش