QR CodeQR Code

سراج الحق اور علامہ ناصر عباس جعفری کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

14 Jul 2017 18:41

ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ نے کہا کہ پانامہ کیس کے بعد وزیراعظم صادق اور امین نہیں رہے، انہیں مستعفی ہو جانا چاہئے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سے سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملاقات کی ہے، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ اس موقع پر امیر جماعت کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے حکمرانوں کی کرپشن کو بےنقاب کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، دونوں رہنماؤں کی ملاقات اسلام آباد میں ہوئی، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری سیاسیات اسد نقوی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر عباس شیرازی، علامہ اقبال بہشتی، جماعت اسلامی کے نائب امیر میاں محمد اسلم اور ملی یکجہتی کونسل کے رہنما ثاقب اکبر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پانامہ کیس کے بعد وزیراعظم صادق اور امین نہیں رہے، انہیں مستعفی ہو جانا چاہئے۔ ملاقات میں رہنماوں نے سانحہ پاراچنار میں دہشتگردی کی کے واقعے کی مذمت کی اور ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 653286

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/653286/سراج-الحق-اور-علامہ-ناصر-عباس-جعفری-کی-ملاقات-سیاسی-صورتحال-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org