QR CodeQR Code

کراچی میں گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیش گوئی

14 Jul 2017 18:06

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے سے پیر تک بارشوں کے بعد سسٹم کمزور پڑ جائے گا، مگر شہر قائد کا مطلع مزید کئی روز تک ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں محکمہ موسمیات نے ہفتے سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کراچی کے چیف میٹرولوجسٹ شاہد عباس کے مطابق کراچی میں ہفتے سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے نئے سلسلے کا امکان ہے، جبکہ بارشوں کا سلسلہ تین روز تک جاری رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے اضلاع میرپورخاص اور حیدرآباد میں تیز اور درمیانی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ بارش برسانے والا مون سون کا نیا سسٹم کراچی میں دوسرا، جبکہ پاکستان بھر میں تیسرا سسٹم ہے، تاہم پچھلے سسٹم کے مقابلے میں موجود سسٹم کا حجم کم ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے سے پیر تک بارشوں کے بعد سسٹم کمزور پڑ جائے گا، مگر شہر قائد کا مطلع مزید کئی روز تک ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ سمندر کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 653294

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/653294/کراچی-میں-گرج-چمک-کیساتھ-بارشوں-کی-پیش-گوئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org