QR CodeQR Code

جامعات میں دہشتگردی کے بڑھتے رحجان کو ختم کرنے کیلئے نئی حکمت عملی تیار

14 Jul 2017 18:51

سیکیورٹی اداروں کے افسران جامعات میں طلبہ کو لیکچر دینگے اور برین واشنگ سے بچائیں گے، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنا اللہ عباسی کے مطابق اس حوالے سے ورکنگ پیپر تیار کیا جا رہا ہے، جس کے بعد لیکچرز کا عمل شروع کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے یونیورسٹی انتظامیہ سے مل کر حکمت عملی بنا لی ہے، سیکیورٹی اداروں کے افسران طلبہ کو لیکچر دیں گے اور برین واشنگ سے بچائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق جامعات میں دہشتگردی کے بڑھتے رحجان کو ختم کرنے کیلئے نئی حکمت عملی تیار کرلی۔ جامعات میں دہشتگردی کی روک تھام کیلئے سی ٹی ڈی افسران لیکچرز دیں گے۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنا اللہ عباسی کے مطابق اس حوالے سے ورکنگ پیپر تیار کیا جا رہا ہے، جس کے بعد لیکچرز کا عمل شروع کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ معاشرے کی تعمیر کرنے والی جامعات سے ہی معاشرے کے دشمنوں کو افرادی قوت ملنے لگی، جسے روکنے کیلئے سیکیورٹی ادارے سرگرم ہیں۔


خبر کا کوڈ: 653298

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/653298/جامعات-میں-دہشتگردی-کے-بڑھتے-رحجان-کو-ختم-کرنے-کیلئے-نئی-حکمت-عملی-تیار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org