QR CodeQR Code

ریمنڈ ڈیوس کو بری کرنیوالے جج کیخلاف انضباطی کارروائی کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج کو بھجوا دیا گیا

14 Apr 2011 20:17

اسلام ٹائمز:ریمنڈ ڈیوس کو دو پاکستانی شہریوں کو قتل کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم نے مقتولین کے ورثاء کو دیت کی رقم ادا کر کے رہائی حاصل کی تھی اور اس کی رہائی تاحال پوری پاکستانی قوم کے لئے شرمندگی کا باعث بنی ہوئی ہے


لاہور:اسلام ٹائمز۔ ریمنڈ ڈیوس کو بری کرنے والے جج کیخلاف انضباطی کارروائی کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس چودھری افتخار حسین کو بھجوا دیا گیا۔ ممبر انسپکشن ٹیم کو درخواست دی گئی تھی کہ ایڈیشنل سیشن جج محمد یوسف اوجلہ نے قوانین کو نظرانداز کر کے امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کو بری کیا۔ ان کا یہ عمل مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے، لہذا ان کے خلاف انضباطی کارروائی کی جائے۔
ممبر انسپکشن ٹیم نے ابتدائی طور پر معاملے کی تحقیقات کرنے کے بعد کیس لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس چودھری افتخار حسین کو بھجوا دیا ہے تاکہ درخواست پر مزید کارروائی جا سکے۔ ریمنڈ ڈیوس کو دو پاکستانی شہریوں کو قتل کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم نے مقتولین کے ورثاء کو دیت کی رقم ادا کر کے رہائی حاصل کی تھی اور اس کی رہائی تاحال پوری پاکستانی قوم کے لئے شرمندگی کا باعث بنی ہوئی ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کے قاتل کی رہائی سے پوری قوم کے سرشرم سے جھک گئے ہیں مگر حکمرانوں نے اپنی غیرت کا سودا کر کے غیرت مند قوم کو شرمندہ کیا ہے۔ ریمنڈ ڈیو س کی رہائی کے باعث حکومت پر بھی عوامی دباﺅ تاحال موجود ہے۔


خبر کا کوڈ: 65332

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/65332/ریمنڈ-ڈیوس-کو-بری-کرنیوالے-جج-کیخلاف-انضباطی-کارروائی-کا-معاملہ-لاہور-ہائیکورٹ-کے-سینئر-بھجوا-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org