0
Saturday 15 Jul 2017 02:56

مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ اقتدار کی غلام گردشوں تک راستہ بنایا، انکی سیاست رقم اور مفاد کے گرد گھومتی ہے، نعیم الحق

مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ اقتدار کی غلام گردشوں تک راستہ بنایا، انکی سیاست رقم اور مفاد کے گرد گھومتی ہے، نعیم الحق
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے قومی مفادات پر سوداگری کی تازہ ترین کوشش نئی نہیں، ان کی اصولی سیاست "رقم" اور "مفاد" کے گرد گھومتی ہے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیان کے جواب میں نعیم الحق نے کہا کہ مولانا نے ہمیشہ اقتدار کی غلام گردشوں تک راستہ بنایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فضل الرحمان پچھلے دور حکومت میں زرداری صاحب اور آج نواز شریف سے حصہ بقدر جثہ وصول کر رہے ہیں۔ نعیم الحق نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ ان کے کرپٹ حواری اور درباری بھی جلد انجام کو پہنچیں گے، وزیراعظم کے زوال کا حقیقی وبال مولانا فضل الرحمان پر بھی ضرور آئے گا۔ واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کو استعفے کے مطالبوں کے سامنے ڈٹ جانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ دھرنوں کو ناکام بنا کر سی پیک کے لئے راستہ بنایا ہے۔ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے ساتھ پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا تھا کہ کیا عمران خان نے زرداری کو نواز شریف سے کم چور مان لیا ہے؟ یا تحریک انصاف نے اپنے الزامات واپس لے لئے؟ خورشید شاہ جس سے جمہوریت کو بچاتے رہے، آج خود اس کے پہلو میں بیٹھے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 653408
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش