QR CodeQR Code

کاغان، سیاحوں کی گاڑی دریائے کنہار میں جا گری، 5 افراد جاں بحق

15 Jul 2017 11:56

پولیس اور عینی شاہدین کیمطابق نارووال کے رہائشی 6 افراد وادی کاغان کی سیر کیبعد ناران جا رہے تھے کہ راستہ میں شاہراہ کاغان پر ہوتر مہانڈری کے مقام پر ڈرائیور سے گاڑی بے قابوں ہو کر دریا میں گر گئی، تاہم دریا کی لہروں نے معجزانہ طور پر محمد احمد نامی سیاح کو کنارے پر لگا دیا۔


اسلام ٹائمز۔ وادی کاغان کی سیر کیلئے آنے والے نارووال کے رہائشی دوستوں کی گاڑی ہوتر مہانڈری کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دریائے کنہار میں گر گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد گاڑی سمیت دریا میں ڈوب گئے، جبکہ ایک شخص معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ تھانہ کاغان پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق نارووال کے رہائشی 6 افراد جن میں انیس، ارسلان، ندیم، حسنین، شفیق اور محمد احمد شامل ہیں، گاڑی نمبر 3310 میں وادی کاغان کی سیر کے بعد ناران جا رہے تھے کہ راستہ میں شاہراہ کاغان پر ہوتر مہانڈری کے مقام پر ڈرائیور سے گاڑی بے قابوں ہو کر دریائے کنہار میں گر گئی، تاہم دریا کی لہروں نے معجزانہ طور پر محمد احمد نامی سیاح کو کنارے پر لگا دیا، جسے زخمی حالت میں مقامی افراد اور پولیس نے ہسپتال منتقل کر دیا۔ دوسری جانب دریائے کنہار میں ڈوبنے والے سیاحوں اور گاڑی کی تلاش کا عمل جاری ہے، تاہم آخری اطلاعات تک ان کے بارے میں کوئی پتہ نہیں چل سکا۔


خبر کا کوڈ: 653467

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/653467/کاغان-سیاحوں-کی-گاڑی-دریائے-کنہار-میں-جا-گری-5-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org