QR CodeQR Code

ایم کیو ایم کے سابق بانی رہنماء سلیم شہزاد کا سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

15 Jul 2017 16:51

انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلیم شہزاد نے کہا کہ وہ ایم کیو ایم پاکستان کی موجودہ قیادت میں سب سے سینئر ہیں، اس لئے فاروق ستار یا کسی اور سے نہیں ملیں گے، اگر کسی کو ملنا ہے تو وہ ان کے پاس خود چل کر آئے، پھر بات ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کے سابق بانی رہنماء سلیم شہزاد نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلیم شہزاد نے کہا کہ وہ کراچی میں امن، بہتر مستقبل اور صحت و صفائی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے آئے تھے، اپنی سیاسی جماعت بنانے کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے اور اس سلسلے میں پارٹی کے کارکنوں اور رہنماؤں سے رابطے میں ہیں، وہ تمام لوگ ترقی اور صحت و صفائی کیلئے ان کا ساتھ دینے کو تیار ہیں، جلد کارکنوں کے ساتھ مل کر لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کے حوالے سے سلیم شہزاد نے کہا کہ وہ ایم کیو ایم پاکستان کی موجودہ قیادت میں سب سے سینئر ہیں، اس لئے فاروق ستار یا کسی اور سے نہیں ملیں گے، اگر کسی کو ملنا ہے تو وہ ان کے پاس خود چل کر آئے، پھر بات ہوگی۔ جے آئی ٹی سے متعلق سابق ایم کیو ایم رہنماء کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو استعفیٰ نہیں دینا چاہیئے، کیونکہ جے آئی ٹی کی رپورٹ حتمی نہیں، اس سلسلے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جانا چاہیے۔



خبر کا کوڈ: 653547

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/653547/ایم-کیو-کے-سابق-بانی-رہنماء-سلیم-شہزاد-کا-سیاسی-جماعت-بنانے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org