QR CodeQR Code

سوات، ڈولی لفٹ دریا میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

15 Jul 2017 20:46

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے یہ پانچوں افراد گھر جانیکی غرض سے دریا پار کر رہے تھے کہ لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی۔ حادثے کے فوری بعد موقع پر موجود مقامی لوگوں نے ڈوبنے والوں میں سے 3 کی نعشیں جبکہ 2 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا۔


اسلام ٹائمز۔ سوات کے علاقے گبرال میں دریا کے اوپر سے گزرنے والی ڈولی لفٹ حادثے کا شکار ہوگئی، جس کیوجہ سے پانچ افراد دریا میں بہہ گئے۔ اطلاعات کے مطابق ڈوبنے والوں میں سے 3 کی نعشیں جبکہ 2 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے یہ پانچوں افراد گھر جانے کی غرض سے دریا پار کر رہے تھے کہ لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی۔ حادثے کے فوری بعد موقع پر موجود مقامی لوگوں نے شوکت، شیر اعظم اور امجد کو مردہ جبکہ ولی اکرام اور عامر سید کو زخمی حالت میں نکال لیا۔ واضح رہے کہ اس علاقہ میں رستوں اور پلوں کی عدم موجودگی کے باعث بیشتر لوگ دیسی ساختہ لفٹس کے ذریعے دریا پار کرنے پر مجبور ہیں۔ چند روز قبل مری میں بھی اس طرح کے ایک حادثہ میں 10 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 653607

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/653607/سوات-ڈولی-لفٹ-دریا-میں-گرنے-سے-3-افراد-جاں-بحق-2-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org