0
Saturday 15 Jul 2017 21:20

سوات، سیاحوں کی سہولت کیلئے پولیس فورس اور ٹریفک وارڈن سسٹم کا افتتاح

سوات، سیاحوں کی سہولت کیلئے پولیس فورس اور ٹریفک وارڈن سسٹم کا افتتاح
اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کے وزیراعلٰی پرویز خٹک نے سوات میں سیاحوں کی سہولت کے لئے خصوصی پولیس فورس اور ٹریفک وارڈن سسٹم کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے آج مینگورہ میں نئے بھرتی کئے گئے 247 پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کے موقع پر یہ افتتاح کیا، نئے تربیت یافتہ ان اہلکاروں میں خواتین بھی شامل ہیں، اس پریڈ میں وزیراعلٰی کو سلامی بھی پیش کی گئی۔ اس موقع پر آئی جی پی صلاح الدین محسود نے پولیس کی کارروائی سے متعلق انہیں بریفنگ دی۔ اپنے خطاب میں وزیراعلٰی نے پولیس کی شجاعت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبے خصوصاََ سوات میں امن و امان کے قیام میں پولیس کا بڑا کردار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں ٹوریسٹ پولیس فورس کے ساتھ سیاحت جبکہ ٹریفک وارڈن سسٹم سے ٹریفک نظام میں بہتری آئے گی۔ ڈی آئی جی ملاکنڈ کے مطابق 6 مختلف سیاحتی مقامات پر ٹوریسٹ پولیس فورس کے سنٹرز کھولے گئے ہیں، جہاں سیاحوں کو گائیڈ کرنے کے علاوہ ان کی ہر طرح کی مدد کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں فورس کو 10 بڑی موٹر سائیکلیں دی گئی ہیں، جبکہ بہت جلد اسے مزید گاڑیاں بھی فراہم کی جائیں گی۔ ٹریفک نظام کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ضلعے کا سارا ٹریفک نظام اس فورس کے حوالے کیا گیا ہے، جس میں 529 اہلکار شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 653618
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش