0
Sunday 16 Jul 2017 10:42

حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی

حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کی صوبائی مجلس شوریٰ کا دو روزہ اہم اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ جماعت اسلامی ہی بلوچستان کے مسائل حل کرسکتی ہے۔ اس وقت جماعت ہی عوام کی درست ترجمانی کر رہی ہے۔ ضلعی امراء یونٹس کی سطح پر کام پر توجہ دیکر تنظیمی اور سیاسی کام کو فعال کرنے کیلئے منصوبہ بندی اور الیکشن 2018ء کیلئے تیاری کریں۔ صرف جماعت اسلامی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ قومی منظم جماعت ہے۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ لوگ دیگر جماعتوں سے مایوس ہوکر جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ بدقسمتی سے بلوچستان میں ایک بار پھر بدامنی، مہنگائی اور کرپشن میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بے یقینی و مایوسی اور بدترین سیاسی و معاشی عدم استحکام کا سلسلہ شروع ہے۔ حکومت نوجوانوں میں پایا جانے والا غصہ، مایوسی و نفرت اور بے روزگاری کا ازالہ اور عوام کو معاشی و آئینی حقوق دے۔ وفاقی حکومت پاک چین راہداری منصوبے میں مغربی روٹ کو ترجیحی طور پر پہلے اور جلد از جلد مکمل کرے۔ حکومت انتخابی اصلاحات کرکے عوام کا انتخابات پر اعتماد بحال کرے۔ شوریٰ اجلاس سے اراکین شوریٰ و صوبائی ذمہ داران نے بلوچستان میں امن و امان کی انتہائی ناگفتہ بہ صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔ عوام کیساتھ اب پولیس کے اعلٰی آفسیرز پر بھی حملے ہو رہے ہیں۔ عوام کی جان و مال کی حفاظت حکومت کا فرض ہے۔
خبر کا کوڈ : 653740
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش