QR CodeQR Code

اقوام متحدہ کشمیر میں کیمیکل ہتھیاروں کے استعمال کا نوٹس لے، حافظ عاکف سعید

16 Jul 2017 20:14

مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ٹی آئی پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے اسرائیلی طرز پر کشمیریوں کی نسل کشی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج اب چند ہفتوں سے سکولوں اور گھروں کو کیمیکلز چھڑک کر آگ لگا رہی ہے جس سے کشمیریوں کی لاشیں مسخ ہوکر ناقابل شناخت ہو رہی ہیں۔


اسلام ٹائمزؕ۔ تنظیم اسلامی پاکستان کے امیر حافظ عاکف سعید نے بھارت کی جانب سے اسرائیلی طرز پر کشمیریوں کی نسل کشی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج اب چند ہفتوں سے سکولوں اور گھروں کو کیمیکلز چھڑک کر آگ لگا رہی ہے جس سے کشمیریوں کی لاشیں مسخ ہوکر ناقابل شناخت ہو رہی ہیں۔ لاہور میں تنظیم اسلامی کے عہدیداروں کے مختلف وفود سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں کئی نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں، کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے لیکن اقوام متحدہ اس پر خاموش ہے اور پاکستانی دفتر خارجہ کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تحقیقات کے مطالبے کے باوجود اقوام متحدہ نے تاحال کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ انہوں نے کہ اقوام متحدہ اور دنیا کی بڑی طاقتوں کی کشمیر اور فلسطین کے متعلق پالیسی پوری دنیا میں ان پر عدم اعتماد میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 653868

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/653868/اقوام-متحدہ-کشمیر-میں-کیمیکل-ہتھیاروں-کے-استعمال-کا-نوٹس-لے-حافظ-عاکف-سعید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org