0
Sunday 16 Jul 2017 23:55

تحریک انصاف اور (ن) لیگ آمروں کی پیداوار ہیں، سینیٹر عاجز دھامراہ

تحریک انصاف اور (ن) لیگ آمروں کی پیداوار ہیں، سینیٹر عاجز دھامراہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر عاجز دھامراہ نے تحریک انصاف کی رہنماء ناز بلوچ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ڈوبنے کا خواب دیکھنے والے اپنے موت خود مرتے جا رہے ہیں، جو لوگ پیپلز پارٹی کو ختم ہونے اور اس کی شہرت کو عوام میں گم ہونے کی باتیں کرتے تھے، آج وہ خود تاریکی میں گم ہوتے جا رہے ہیں، سیاسی اور باشعور سیاسی شخصیت پیپلز پارٹی کے قول و فعل سے کبھی تضاد نہیں کر سکی اور وہ ہمیشہ سے جانتے ہیں کہ پاکستان کی سیاست میں پیپلز پارٹی کا کردار اور قربانیاں اہمیت کا حامل ہے۔ کراچی میں پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عاجز دھامراہ نے کہا کہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) آمروں کی پیداوار ہیں اور جمہوریت سے لاعلمی کے سبب آمرانہ طرز حکمت اپنائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے وزیراعظم آج تک اپنی روش تبدیل نہیں کر سکے اور کسی بادشاہ کی طرح اس ملک پر راج کرنے کا خواب دیکھ رہے ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے پی کے سمیت اپنے انٹرا پارٹی الیکشن میں پیسوں کے ذریعے سیٹیں بچتے نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پی ٹی آئی بھی ترقی کے دعوے کی جھوٹی تصویر سے عوام کی آنکھوں میں دھول جھوکنے کی کوشش رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پاکستان کو گروی اور یہاں کے بچے بچے کو قرضے کے بوجھ تلے پھنسا کر رکھا دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 653897
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش