0
Monday 17 Jul 2017 11:37

آئندہ عام انتخابات میں بلوچستان کی 16 صوبائی اور قومی اسمبلی کی 5 نشستوں پر انتخابات لڑینگے، مولانا عبدالحق ہاشمی

آئندہ عام انتخابات میں بلوچستان کی 16 صوبائی اور قومی اسمبلی کی 5 نشستوں پر انتخابات لڑینگے، مولانا عبدالحق ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کی صوبائی مجلس شوریٰ کا دو روزہ اہم اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں اختتام پذیر ہوگیا۔ اجلاس کے اختتامی سیشن سے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات کے حوالے سے جماعت اسلامی نے بلوچستان کے سولہ صوبائی اور قومی اسمبلی کی پانچ نشستوں پر انتخابات لڑنے کیلئے ورکنگ مکمل کرلی ہے۔ ورکنگ اور امیدواروں کا باقاعدہ اعلان بعد میں کر دیا جائیگا۔ بلوچستان بھر میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے، جس سے سی پیک منصوبے کو بھی خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ ترقیاتی فنڈز کا لیپس ہونا بھی نااہلی کی علامت ہے۔ موجودہ حکومت میں 46 ارب روپے لیپس ہوئے اور صحافیوں کیلئے بیس کروڑ روپے کا لیپس ہونا بھی ناکامی و نااہلی ہے۔ صوبہ بھر میں کوئی میگا پراجیکٹ گذشتہ چار سال میں شروع نہیں کیا گیا۔ جماعت اسلامی صوبے کے عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 653947
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش