QR CodeQR Code

پاناما پر ہونے والا ہنگامہ اور جے آئی ٹی کی رپورٹ اپوزیش کی الیکشن مہم کا حصہ ہے، میاں عبدالمنان

17 Jul 2017 11:51

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رہنماء کا کہنا تھا کہ ترقی و خوشحالی کی راہ میں رخنہ ڈالنے والوں کا محاسبہ عوام کریں گے، حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے سفر کو کامیابی سے آگے بڑھاتی جائے گی، پیپلز پارٹی نے توانائی منصوبوں کے نام پر قوم سے گھناؤنا کھیل کھیلا۔


اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنماء میاں عبدالمنان نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاناما پر ہونے والا ہنگامہ اور جے آئی ٹی کی رپورٹ الیکشن مہم ہے، اگر اپوزیشن ٹولے کو خود پر اعتماد ہے تو وہ جے آئی ٹی کے پیچھے چھپنے کی بجائے عوام میں آ کر مسلم لیگ نون کا مقابلہ کرے، الزامات ثابت ہونے تک وزیراعظم کا مستعفی ہونا ضروری نہیں ہے، جے آئی ٹی رپورٹ جھوٹ کا پلندہ اور پی ٹی آئی نامہ ہے، جسے کوئی بھی ذی شعور تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی اوقات سے بڑھ کر باتیں کرنے والی پیپلز پارٹی، فیصل آباد میں اپنا کوئی ایک کونسلر بھی دکھا دے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ انکا کہنا تھا کہ ترقی و خوشحالی کی راہ میں رخنہ ڈالنے والوں کا محاسبہ عوام کریں گے، حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے سفر کو کامیابی سے آگے بڑھاتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے توانائی منصوبوں کے نام پر قوم سے گھناؤنا کھیل کھیلا اور مجرمانہ غفلت کر کے ملک و قوم کو اندھیروں میں ڈبویا، جبکہ دھرنے بھی ملک کے خلاف سازش ہیں۔


خبر کا کوڈ: 653958

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/653958/پاناما-پر-ہونے-والا-ہنگامہ-اور-جے-آئی-ٹی-کی-رپورٹ-اپوزیش-الیکشن-مہم-کا-حصہ-ہے-میاں-عبدالمنان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org