0
Monday 17 Jul 2017 13:00

چترال، مسافر جیپ کے دریا میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق

چترال، مسافر جیپ کے دریا میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع چترال میں مسافر جیپ کے دریا میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ مقامی افراد نے 4 افراد کو زندہ نکال لیا۔ پولیس کے مطابق حادثے کی شکار جیپ آج صبح آرکری کے علاقے سے 10 مسافروں کو لے کر چترال جا رہی تھی کہ راستے میں چیوپل کے قریب حفاظتی بلاکس نہ ہونے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دریائے چترال میں جا گری، واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی افراد اور پولیس نے 4 افراد کو زندہ نکال کر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ دیگر 6 مسافر گاڑی سمیت ڈوب کر لاپتہ ہوگئے، جن کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ مقامی افراد کے مطابق حادثہ سی اینڈ ڈبلیو کی جانب سے سڑک پر جگہ جگہ کھڈے بنانے کے باعث پیش آیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 653975
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش