QR CodeQR Code

لاوارث لاشوں کی شناخت، چوری شدہ موبائل فونز کی تصدیق کیلئے 2 نئی ویب سائٹس کا آغاز

17 Jul 2017 14:48

سی پی ایل سی کے مطابق لاوارث لاشوں کی شناخت سے متعلق معلومات اس ویب سائٹ shanakhat.cplc.org.pk پر دستیاب ہوگی، یہ ویب سائٹ ایدھی فاؤنڈیشن اور چھیپا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تعاون سے شروع کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاوارث لاشوں کی شناخت اور چوری شدہ موبائل فونز کی تصدیق کیلئے 2 نئی ویب سائٹس کا آغاز کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سٹیزن پولیس لیئسن کمیٹی نے لاوارث لاشوں کی شناخت اور چوری شدہ یا چھینے گئے موبائل فونز کی تصدیق کیلئے دو نئی ویب سائٹس کا آغاز کیا ہے۔ سی پی ایل سی کے مطابق لاوارث لاشوں کی شناخت سے متعلق معلومات اس ویب سائٹ shanakhat.cplc.org.pk پر دستیاب ہوگی، یہ ویب سائٹ ایدھی فاؤنڈیشن اور چھیپا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تعاون سے شروع کی گئی ہے۔ ادھر چھینے گئے اور چوری شدہ موبائل فونز کی تصدیق آئی ایم ای آئی نمبرز کے ذریعے اس ویب سائٹ mobilephone.cplc.org.pk پر دستیاب ہوں گی۔


خبر کا کوڈ: 654000

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/654000/لاوارث-لاشوں-کی-شناخت-چوری-شدہ-موبائل-فونز-تصدیق-کیلئے-2-نئی-ویب-سائٹس-کا-آغاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org