0
Monday 17 Jul 2017 23:27

شریف خاندان نےجے آئی ٹی رپورٹ پر اعتراضات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیئے

شریف خاندان نےجے آئی ٹی رپورٹ پر اعتراضات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیئے
اسلام ٹائمز۔ شریف خاندان نے پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کی رپورٹ پر اپنے اعتراضات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاناما عمل درآمد کیس کی سماعت سے قبل شریف خاندان نے جے آئی ٹی رپورٹ پر اپنے اعتراضات جمع کرا دیئے۔ جس میں شریف خاندان نے موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی سے 13 سوالوں کے جوابات مانگے تھے لیکن جے آئی ٹی نے ہر معاملے پر حتمی رائے قائم کی، جے آئی ٹی نے ایسا کرکے اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کیا۔ شریف خاندان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جےآئی ٹی جانبدار تھی اور اس نے قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا۔ اس لیے جے آئی ٹی رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں۔

عدالت عظمیٰ سے استدعا ہے کہ ہماری درخواست منظور کرتے ہوئے رپورٹ کو مسترد کیا جائے۔ واضح رہے کہ جے آئی ٹی نے گزشتہ ہفتے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی تھی۔ 10 جلدوں پر مشتمل اس رپورٹ میں نواز شریف سمیت شریف خاندان پر کئی الزامات اور اس سے متعلق شواہد سامنے لائے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 654127
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش