0
Monday 17 Jul 2017 23:58

کرپشن کرنیوالوں نے ملکی ترقی و خوشحالی پر کاری ضرب لگائی ہے، ثروت اعجاز قادری

کرپشن کرنیوالوں نے ملکی ترقی و خوشحالی پر کاری ضرب لگائی ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کرپشن اور رشوت کا سرطان نیچے سے اوپر تک پھیلا ہوا ہے، پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست اور دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لانے کیلئے جدوجہد کرتے رہینگے، اسلامی ممالک کو استحصالی قوتوں سے چھٹکارا دلانے کیلئے مسلم ممالک کے سربراہوں کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا، او آئی سی مسلم ممالک میں امریکہ، اسرائیل اور دیگر یورپی ممالک کے اثرورسوخ اور تسلط کو ختم کرنے کیلئے فعال کردار ادا کرے۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کالا دھن اور کرپشن کرنیوالوں نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی پر کاری ضرب لگائی ہے، ملک و قوم کا استحصال کرنے والوں کو قانون کی رو کے مطابق انجام تک پہنچتا دیکھنا چاہتے ہیں، کالا دھن جمع کرنیوالے خوشحال اور غریب دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان حال ہے۔ انہوں نے کہا کہ آمرانہ غاصبانہ سوچ رکھنے والوں نے ملک کو ہر دور میں نقصان پہنچایا ہے، عوام پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے پُرعزم ہیں، کرپشن اور کالا دھن کو روکنے کیلئے انقلابی قوانین بنائے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کا عذاب عوام کو جھیلنا پڑتا ہے، جمہوری و سیاسی اور عوام کی منشاء پر مبنی فیصلے ملک کی ترقی کا ضامن ہوتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 654139
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش