0
Tuesday 18 Jul 2017 10:18

پشتونوں پر دہشتگردی کے بعد اب قبائلی جھگڑوں کے ذریعے جنگ مسلط کی گئی ہے، اصغر خان اچکزئی

پشتونوں پر دہشتگردی کے بعد اب قبائلی جھگڑوں کے ذریعے جنگ مسلط کی گئی ہے، اصغر خان اچکزئی
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے قبائلی تنازعات کو ترقی کی راہ میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ قرار یتے ہوئے کہا ہے کہ پشتون قوم پر تین الگ الگ طریقوں سے جنگیں مسلط کر دی گئی ہیں۔ ایک طرف مقدس نام پر پشتونوں کے اوپر دہشت گردی کی جنگ مسلط کی گئی۔ دوسری جنگ بدامنی اور لاقانونیت کی ہے۔ جس میں پشتونوں کو ان کی زبان اور نسل کی بنیاد پر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ تیسری جنگ قبائلی جھگڑوں کی شکل میں پشتونوں پر مسلط کر دی گئی ہے۔ موجودہ حالات بحیثیت قوم ہم سے قبائلی جھگڑوں کے خاتمے کا تقاضہ کرتے ہیں۔ اب بھی اگر ہم زئی اور خیلی سے باہر نکل کر قومی شعور اور قومی فکر کے ساتھ آگے نہیں بڑھے تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ اصغر خان اچکزئی و دیگر قبائلی مشران کی کوششوں سے چلے آرہے تنازعے کا خاتمہ کرتے ہوئے فریقین آپس میں شیر و شکر ہوگئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اصغر خان اچکزئی نے مزید کہا کہ قبائلی تنازعات کا جلد سے جلد اور فوری خاتمہ پشتونوں کے لئے بہت ضروری ہے۔ ہمیں ان تنازعات کا پرامن حل نکالنا چاہئے اور آپس میں بیٹھ کر زئی اور خیلی سے بالا تر ہو کر مشترکہ قومی مفادات کی خاطر ایک دوسرے کی بات سننی چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 654212
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش