0
Friday 15 Apr 2011 12:18

کوئٹہ،جماعت اہلسنت کے سربراہ عبدالکبیر قادری ساتھی سمیت جاں بحق، جے یو پی اور جماعت اہلسنت آج یوم احتجاج منائیں گی

کوئٹہ،جماعت اہلسنت کے سربراہ عبدالکبیر قادری ساتھی سمیت جاں بحق، جے یو پی اور جماعت اہلسنت آج یوم احتجاج منائیں گی
کوئٹہ:اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنت کے رہنما مولانا عبدالکبیر قادری ساتھی سمیت کوئٹہ میں قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق مولانا عبدالکبیر قادری اپنے بیٹے اور مدرسہ کے دو طلبہ کے ہمراہ سریاب روڈ پر واقع بی بی زیارت کی مسجد میں نماز عشاء کے بعد جیسے ہی گاڑی میں سوار ہو رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے مولانا عبدالکبیر اور مدرسے کا طلب علم موقع جاں بحق ہو گئے۔ مولانا کا بیٹا امین قادری اور شمس الدین نامی طالب علم شدید زخمی ہوئے۔ جن کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔ جہاں ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ جے یو پی اور جماعت اہلسنت نے آج یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 65426
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش