0
Tuesday 18 Jul 2017 20:18

چین پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنیوالا ملک بن گیا

چین پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنیوالا ملک بن گیا
اسلام ٹائمز۔ ملک میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں پانچ فیصد اضافہ جبکہ چین پاکستان میں سب سے زیادہ براہ راست سرمایہ کاری کرنے والا ملک بن گیا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے حال ہی میں جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2016-17ء کے اختتام پر پاکستان میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں پانچ فیصد اضافے کے ساتھ 2.41 ارب ڈالر رہی۔ پاکستان میں سال 2007-08ء میں سب سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری دیکھی گئی جو کہ 5.4 ارب ڈالر تھی تاہم 2008ء کے بعد توانائی بحران، گورننس اور سکیورٹی کے مسائل کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی ہونا شروع ہوگئی تھی۔ رواں سال غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس میں 49 فیصد سرمایہ کاری دوست ملک چین کی جانب سے کی جا رہی ہے۔ چین نے مالی سال 2017ء میں 1.86 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی اس کے بعد ہالینڈ نے 463 ملین ڈالر، ترکی 136 ملین ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ 2017ء میں ناروے، مصر، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں کمی دیکھی گئی۔
خبر کا کوڈ : 654366
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش