QR CodeQR Code

اتحادیوں کو سیٹلائیٹ کے ذریعے سب نظر آ رہا ہے،افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردوں اور اسلحہ کی آمد روکیں، رحمان ملک

15 Apr 2011 13:18

اسلام ٹائمز:وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ایک بڑی سازش کا سامنا کر رہے ہیں، ملک میں بریلوی، دیوبندی اور شیعہ سنی کو لڑانے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔ رحمان ملک نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران پورے ملک میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر انداز میں کنٹرول کیا ہے


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات میں جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کہا ہے کہ طالبان کا نام استعمال کرنا بند کر دیا جائے، یہ غدار، باغی اور اسلام دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ایک بڑی سازش کا سامنا کر رہے ہیں، ملک میں بریلوی، دیوبندی اور شیعہ سنی کو لڑانے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔ رحمان ملک نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران پورے ملک میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر انداز میں کنٹرول کیا ہے۔
 وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ اتحادی ممالک افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردوں اور اسلحہ کی آمد روکیں، اتحادیوں کو سیٹلائیٹ کے ذریعے سب نظر آ رہا ہے، پھرکیوں نہیں روکتے۔؟
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کو روکنے کے لیے اسلام آباد میں گاڑیوں کی چیکنگ کے لیے دو بڑے سکینرز نصب کر دیئے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر 24 سکینرز پاکستان کے مختلف مقامات پر نصب کیے جائیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے ایوان کو بتایا کہ مارچ دو ہزار آٹھ سے اب تک بلوچستان، خیبر پختونوخوا، سندھ اور اسلام آباد سے ایک لاکھ، اکاون ہزار سے زائد غیرقانونی ہتھیار قبضے میں لیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سابق وزیر مملکت برائے داخلہ تسنیم قریشی کے احکامات پر چھ ہزار آٹھ سو ترپن ممنوعہ ہتھیاروں کے اسلحہ لائسنسز جاری کیے گئے۔


خبر کا کوڈ: 65439

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/65439/اتحادیوں-کو-سیٹلائیٹ-کے-ذریعے-سب-نظر-آ-رہا-ہے-افغانستان-سے-پاکستان-میں-دہشتگردوں-اور-اسلحہ-کی-آمد-روکیں-رحمان-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org