0
Tuesday 18 Jul 2017 23:34

اصغریہ اسٹوڈنٹس کے زیر اہتمام جامشورو میں 7 روزہ ’’تعلیمی و تربیتی ورکشاپ‘‘ کا انعقاد کیا جائیگا

اصغریہ اسٹوڈنٹس کے زیر اہتمام جامشورو میں 7 روزہ ’’تعلیمی و تربیتی ورکشاپ‘‘ کا انعقاد کیا جائیگا
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر حبدار علی نے کہا ہے کہ اے ایس او ہر سال کی طرح اس سال بھی گرمیوں کی تعطیلات میں ملت کے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کیلئے سات روزہ تعلیمی، تربیتی، فکری و عملی ورکشاپ کا انعقاد 18 تا 24 جولائی بمقام مرکز تحقیقات و تبلیغات اسلامی جامشورو حیدرآباد میں کر رہی ہے، جس میں عقائد، احکام، اخلاق، تجوید، حالات حاضرہ، انقلاب اسلامی، سیرت آئمہؑ سمیت دیگر اہم موضوعات پر پاکستان کے بزرگ علماء کرام و دانشور حضرات خطاب فرمائینگے، جن میں حجۃ الاسلام و المسلمین حسین موسیٰ مہدوی، مولانا اشفاق حیدر، مولانا ابصار حسین نقوی، استاد اخلاق احمد اخلاق، استاد عبدالرزاق بلوچ، انجنیئر غلام رضا جعفری، لطف علی مہدوی، فضل حسین اصغری، استاد محمد اسماعیل مہدوی، استاد علی اصغر عرفانی، ڈاکٹر محمد موسیٰ مہدوی، نسیم عباس منتظری، انجنیئر نئیر حسین میر جت، ڈاکٹر کرم حسین، انجنیئر سید علی شیر شاہ اور دیگر علمائے کرام و تنظیمی بزرگان خطاب فرمائینگے۔

حبدار علی نے کہا کہ ورکشاپ میں علمی، دینی، تربیت، تقریری تحریری مقابلہ جات، عزاداری، دعائیں، اصلاحی اور ثقافتی ٹیبلوز، مطالعاتی ٹورز، ورزش، روحانی و انقلابی فلمیں و دیگر حوالوں سے بھی پروگرامات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ورکشاپ میں سندھ بھر سے طلبہ کی کثیر تعداد شریک ہوگی، ورکشاپ پاکستان میں طلبہ کیلئے روحانی سنگ میل ثابت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ پچاس برس سے ملت کے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کیلئے میدان عمل میں مصروف تنظیم اصغریہ نے رسول خدا (ص) اور آئمہ طاہرین علیھم السلام کی پاک و پاکیزہ سیرت سے تعلیم و تربیت حاصل کی ہے، انشاءاللہ اصغریہ اسٹوڈنٹس تعلیم و تربیت کے میدان میں رہ کر سرزمین پاکستان میں حقیقی اسلامی نظام کے بفاذ کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔
خبر کا کوڈ : 654394
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش