0
Tuesday 18 Jul 2017 23:55

کراچی میں مخدوش عمارتیں، میئر کراچی اور سندھ حکومت آمنے سامنے

کراچی میں مخدوش عمارتیں، میئر کراچی اور سندھ حکومت آمنے سامنے
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ایک اور غیر قانونی مخدوش عمارت 5 جانیں نگل گئی، لیکن الزامات کا سلسلہ نہ رُکا، میئر کراچی نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پر سوال اٹھایا، تو صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے ملبہ کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پر ڈال دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک اور رہائشی عمارت گرگئی، پھر کئی جانیں گئیں، لیکن ذمہ دار کون ہے؟ تعین پھر بھی نہ ہو سکا، میئر کراچی وسیم اختر نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پر سوال اٹھا دیا۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ بولے کہ یہ غفلت ضرور ہے اور متعلقہ محکموں کو اپنا کام کرنا چاہئے، لیکن اس طرح کی غیر قانونی تعمیرات میں ایک بڑا مافیا اس میں ملوث ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ اب ایکشن ہوگا، غیر قانونی تعمیرات میں جو بھی ملوث ہوا، اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ وہ مخدوش عمارتیں خالی کرانے میں حکومت کی مدد کرے۔
خبر کا کوڈ : 654397
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش