0
Wednesday 19 Jul 2017 00:22

وزیر مال پنجاب عطا مانیکا نے استعفٰی دے دیا

وزیر مال پنجاب عطا مانیکا نے استعفٰی دے دیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے مسلسل نظر انداز کئے جانے اور حکومتی رویئے سے دلبرداشتہ ہو کر صوبائی وزیر محکمہ مال عطا مانیکا نے استعفٰی دے دیا ہے۔ پنجاب کے صوبائی وزیر محکمہ مال عطا مانیکا نے اپنا استعفٰی وزیراعلٰی پنجاب کو بھیج دیا ہے۔ عطا مانیکا نے اپنے استعفے میں موقف اختیار کیا کہ وہ سینیئر پارلیمنٹیرین ہیں مگر اس کے باوجود انہیں غیر فعال محکمہ دیا گیا۔ حکومت نے 4 برسوں سے مجھے دیوار سے لگا رکھا ہے۔ 4 برسوں میں وزیراعلٰی پنجاب سے 2 بار ملاقات ہوسکی، ملکی سیاست میں ہمیشہ میں نے کردار ادا کیا ہے، لیکن حکومت پنجاب اور نہ ہی وزیراعلٰی پنجاب نے ان کی خدمات لینے کی کوشش کی، جبکہ میں نے گذشتہ جمعہ کو وزیراعلٰی پنجاب کو اپنا استعفٰی دیا تھا، جو تاحال منظور نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ پنجاب کے بہت سے ارکان اسمبلی بھی وزیراعلٰی کے رویئے سے نالاں ہیں۔ جنوبی پنجاب کے ایک ایم پی اے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر "اسلام ٹائمز" کو بتایا کہ شہباز شریف کو ایوان میں جتنے ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے، وہ لاہور سے شیخوپورہ تک ہی پورے ہو جاتے ہیں اور شیخوپورہ سے ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور تک کے ارکان محض دکھاوے کیلئے ان کیساتھ ہیں۔ وزیراعلٰی ہمارے ساتھ ہاتھ ملانا تو دور کی بات ہمارے سلام کا بھی جواب نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھی "حکمران جماعت" کے لیبل کے باعث حکمران جماعت کیساتھ زبردستی چپکے ہوئے ہیں جبکہ ہمارے علاقوں کے مسائل جوں کے توں ہیں، جن پر توجہ نہیں دی جا رہی۔
خبر کا کوڈ : 654400
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش