0
Tuesday 18 Jul 2017 16:55

ایرانی پارلیمنٹ میں خطے میں امریکہ کے دہشتگردانہ اقدامات اور مہم جوئی کو روکنے کے بل کی منظوری

ایرانی پارلیمنٹ میں خطے میں امریکہ کے دہشتگردانہ اقدامات اور مہم جوئی کو روکنے کے بل کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی پارلیمنٹ نے خطے میں امریکہ کے دہشت گردانہ اقدامات اور مہم جوئی کو روکنے کے بل کی منظوری دے دی ہے۔ ایران کے پارلیمانی اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے منگل کے روز بل کی منظوری کے بعد کہا ہے کہ امریکہ کو ایران کے ارکان پارلیمنٹ کا پیغام کان کھول کر سن لینا چاہیے۔ ڈاکٹر علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ اس بل سے امریکہ کے خلاف جدوجہد میں ایرانی پارلیمنٹ کے عزم و ارادے کی نشاندہی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اقدامات ایرانی قوم کے خلاف ہیں اور ایران کی پارلیمنٹ ان اقدامات کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔ ایران کے ارکان پارلیمنٹ نے خطے میں امریکہ کے دہشت گرادانہ اور مہم جویانہ اقدامات کے خلاف قانونی چارہ جوئی سے متعلق بل کی منظوری کے موقع پر امریکہ مردہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ ایران کی پارلیمنٹ نے یہ بل، ایران کے خلاف امریکی کانگریس میں وضع کی جانے والی حالیہ پابندیوں کے جواب میں منظور کیا ہے۔ امریکی سینٹ نے حال ہی ایران کے خلاف پابندیوں کے نئے بل کی منظوری دی ہے، جس میں ایران پر دہشت گردی کا الزام عائد کرتے ہوئے نئی پابندیاں عا‏ئد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جامع ایٹمی معاہدے کے تحت امریکہ نے اس بات کا وعدہ کیا تھا کہ وہ ایران کے خلاف پہلے سے عائد پابندیاں اٹھا لے گا اور نئی پابندیاں بھی عائد نہیں کی جائیں گی، لیکن امریکہ اس کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 654426
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش