QR CodeQR Code

کوئٹہ، کسٹم نے کارروائی کرتے ہوئے 27 لاکھ روپے مالیت کی چرس برآمد کرلی

19 Jul 2017 17:41

بلوچستان کے علاقے کھر کھیڑہ چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے کراچی جانیوالے ایک ٹرک کو روکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور نے ٹرک کو بھگا دیا۔ کسٹم کے عملے نے تعقب کرکے ٹرک قبضے میں لے لیا، جبکہ ڈرائیور فرار ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ ماڈل کلکٹر گوادر کی خصوصی ہدایت پر اے ڈی سی جنید احمد مہمند اور اے سی کلیم اللہ، سپریٹنڈنٹ دیدار علی مگسی، انسپکٹر نثار احمد شیخ نے موبائل سکواڈ کے ہمراہ کوئٹہ سے کراچی آنیوالی گاڑیوں کی چیکنگ اور کھر کھیڑہ چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے کراچی جانیوالے ایک ٹرک کو روکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور نے ٹرک کو بھگا دیا۔ کسٹم کے عملے نے تعقب کرکے ٹرک قبضے میں لے لیا، جبکہ ڈرائیور فرار ہوگیا۔ ٹرک کی تلاشی لینے پر اس میں لوڈ خوبانی کے کریٹوں میں چھپائی گئی تقریباً 34 کلو گرام اعلٰی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔ جس کی مالیت تقریباً 27 لاکھ روپے جبکہ قبضے میں لئے جانیوالے ٹرک کی مالیت 25 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 654571

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/654571/کوئٹہ-کسٹم-نے-کارروائی-کرتے-ہوئے-27-لاکھ-روپے-مالیت-کی-چرس-برا-مد-کرلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org