QR CodeQR Code

کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا

19 Jul 2017 19:33

آج صبح سے شہر میں موسم شدید گرم تھا اور سورج بھی آگ برسا رہا تھا، لیکن اچانک سے شہر پر کالی گھٹائیں چھا گئیں، جس کے بعد مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا اور کچھ علاقوں میں موسلا دھار بارش، جبکہ دیگر علاقوں میں ہلکی بارش دیکھنے میں آئی۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، جبکہ شہری بارش سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج صبح سے موسم شدید گرم تھا اور سورج بھی آگ برسا رہا تھا، لیکن اچانک سے شہر پر کالی گھٹائیں چھا گئیں، جس کے بعد مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا اور کچھ علاقوں میں موسلا دھار بارش، جبکہ دیگر علاقوں میں ہلکی بارش دیکھنے میں آئی۔ شہر قائد میں ڈیفنس، کلفٹن، آئی آئی چندریگر روڈ، گلشن اقبال، اولڈ سٹی ایریا، گلبہار، ناظم آباد، لیاقت آباد، شارع فیصل، اورنگی ٹاؤن، ملیر سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی، جس سے شہر کا موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا اور شہری بارش سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ موسلادھار بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ آئی آئی چندریگر روڈ اور شارع فیصل پر ٹریفک کا دباؤ بارش کے دوران بڑھ گیا اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے شہر میں مزید بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں 22 اور 23 جولائی کو تیز بارش کا امکان ہے۔


خبر کا کوڈ: 654590

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/654590/کراچی-کے-مختلف-علاقوں-میں-موسلا-دھار-بارشوں-باعث-موسم-خوشگوار-ہوگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org