0
Wednesday 19 Jul 2017 20:37

کراچی، محکمہ موسمیات کی جولائی کے آخری دنوں میں پھر بارش کی پیش گوئی

کراچی، محکمہ موسمیات کی جولائی کے آخری دنوں میں پھر بارش کی پیش گوئی
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے حالیہ مہینے میں مون سون کی تین بارشوں کے بعد جولائی کے آخری دنوں میں پھر بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ اس ضمن میں محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام رسول نے بتایا کہ اس بار مون سون کی بارشیں دوسرے جکھڑ کے مقابلے میں پہلے جکھڑ میں زیادہ ہوئی ہیں جس کا کم شدت کے ساتھ اگست کے پہلے دو ہفتے میں امکان ہے، جبکہ ستمبر میں بھی مون سون بارشوں کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسم میں تبدیلی موسمیاتی تغیرات کا اثر ہے جس سے ملک کے گرم اور سرد موسم میں تبدیلی واقع ہورہی ہے، عام طور پر بارشوں سے سیلابی صورتحال ستمبر میں پیدا ہوتی تھی، تاہم اس خطے کے موسم میں اہم تبدیلیاں واقع ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بھی یہ اسی طرح کا مشاہدہ گذشتہ سال بھی دیکھا گیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر غلام رسول نے کہا کہ موسم کی پیش گوئی میں زیادہ سے زیادہ درستگی کیلئے محکمے کے پاس موجود آلات اور ساز و سامان کو جدید کرنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 654604
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش