0
Wednesday 19 Jul 2017 20:39

ملکی قرضوں میں رواں سال 16 فیصد اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک

ملکی قرضوں میں رواں سال 16 فیصد اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک
اسلام ٹائمز۔ مالی سال2016-17ء کے دوران ملکی قرضوں میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ملکی قرضے ایک کھرب 15 ہزار روپے سے تجاوز کرگئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی قرضے 100 ارب 15 ہزار روپے سے تجاوز کرگئے ہیں، جس میں قرضوں میں سرمایہ کاری اور نجی شعبے کے قرضے بھی شامل ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال ملکی قرضوں میں 16 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے باعث مجموعی قرضے 169 ارب 15 ہزار سے بھی بڑھ گئے، جب کہ اس کے برعکس مالی سال 2015-16ء میں قرضوں کی سطح 62 ارب 13 ہزار روپے تھی۔ مرکزی بینک کے مطابق سرکاری قرضوں کا حجم 131 ارب 9 ہزار روپے سے تجاوز کر گیا ہے، اس طرح یہ مالی سال 2015-16ء کی نسبت سرکاری قرضوں میں 12 فیصد اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے پیش کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گھروں اور کاروں کی خریداری بھی بڑھ گئی، کریڈٹ کارڈز اور پرسنل لونز کی مد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 654605
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش