0
Wednesday 19 Jul 2017 20:51

سندھ حکومت سیلز ٹیکس وصولی کے کام میں وفاقی حکومت سے بہتر ہے، سید مراد علی شاہ

سندھ حکومت سیلز ٹیکس وصولی کے کام میں وفاقی حکومت سے بہتر ہے، سید مراد علی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سیلز ٹیکس کی مجموعی وصولی کا کام صوبوں کے حوالے کیا جائے، صوبے ٹیکس دہندگان کے قریب ہونے سے وفاقی حکومت سے بہتر وصولی کریں گے، سندھ حکومت خدمات پر سیلز ٹیکس کی محصولات میں وفاقی حکومت سے بہتر کام کر رہی ہے، سندھ خدمات پر ٹیکس وصول کرتا ہے، رواں مالی سال حکومت سندھ کو ٹیکسوں کی مد میں 200 بلین کے اہداف کو عبور کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں آئی ایم ایف کے ملکی نمائندے مسٹر توقیر مرزیو (Mr Tokhir Mirzoev) سے ملاقات کرتے ہوئے کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ پرنسپل سیکرٹری سہیل راجپوت، سیکرٹری خزانہ حسن نقوی اور آئی ایم ایف کے حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبائی محصول ادارہ سندھ ریوینیو بورڈ نے رواں سال 78 بلین وصول کئے ہیں جبکہ محکمہ ایکسائیز نے 58 بلین جمع کئے ہیں، صرف بورڈ آف روینیو کے اہداف کچھ کم رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنے اہداف پورے نہیں کر پاتی تو کیش فلو مینجمنٹ میں صوبوں پر اثر پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال 200 بلین کے اہداف کو عبور کرنا ہے جوکہ ہم وصول کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے پراپرٹی ٹیکس کو مزید مستحکم اور فعال بنانے کیلئے ضلعی سطح پر اختیار منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پراپرٹی ٹیکس میں بڑی صلاحیت موجود ہے، اس کی اصلاحات میں بہتر وصولی ہوگی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اس کے قیام کے مقصد کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا کردارادا کریں تاکہ نچلی سطح پر عوام کے مسائل حل ہوں اور عوام کو ریلیف میسر آ سکے۔ بعدازاں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے موثر اور منظم مالی انتظام کاری کو بنایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 654608
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش