0
Thursday 20 Jul 2017 10:43

پشاور، بارش کے باعث چھت ٹپکنے کی ویڈیو لیک کرنے پر ہسپتال کے 7 ملازمین معطل

پشاور، بارش کے باعث چھت ٹپکنے کی ویڈیو لیک کرنے پر ہسپتال کے 7 ملازمین معطل
اسلام ٹائمز۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں آپریشن تھیٹر کی چھت ٹپکنے کی ویڈیو لیک کرنے پر آپریشن تھیٹر کے 7 ارکان کو معطل کر دیا گیا ہے۔ گذشتہ دنوں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے آپریشن تھیٹر میں چھت ٹپکنے کے دوران آپریشن جاری رکھنے کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی، بعد ازاں ہسپتال انتظامیہ نے ویڈیو لیک کرنے والوں کا تعین کرنے اور ان کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے ایسوسی ایٹ ہسپتال ڈائریکٹر محمد طارق خان کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کر دی تھی، کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں 7 ٹیکنیشنز کو معطل کرنے کی سفارش کر دی، جس کی روشنی میں 4 آپریشن تھیٹر اسسٹنٹس فرید، مسعود، شکیل، معاذ اور 3 اینیستھیزیا کے ٹکنیشنز شاہ زیب، نصرت اور یونس کو معطل کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 654651
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش