QR CodeQR Code

صوابی،تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام، 65 کلو گرام بارود برآمد، ملزم گرفتار

20 Jul 2017 11:46

پولیس ترجمان کیمطابق شاخ پلو ڈھند کے علاقے میں ناکہ بندی پر چیکنگ کے دوران گاڑی نمبر ایل ای اے 5893 سے 65 کلو گرام بارودی مواد اور 800 ڈیٹونیٹرز برآمد کرکے گاڑی کے ڈرائیور لعل محمد ولد جان محمد ساکن چارسدہ پڑانگ کو گرفتار کر لیا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں پولیس نے تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے گاڑی سے 65 کلو گرام بارود اور بڑی تعداد میں ڈیٹونیٹرز برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق شاخ پلو ڈھند کے علاقے میں ناکہ بندی پر چیکنگ کے دوران گاڑی نمبر ایل ای اے 5893 سے 65 کلو گرام بارودی مواد اور 800 ڈیٹونیٹرز برآمد کرکے گاڑی کے ڈرائیور لعل محمد ولد جان محمد ساکن چارسدہ پڑانگ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جس سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ دنوں صوابی پولیس نے ایک رکشے سے بارودی مواد اور دیگر دھماکہ خیز آلات برآمد کرکے موقع سے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 654670

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/654670/صوابی-تباہی-کا-بڑا-منصوبہ-ناکام-65-کلو-گرام-بارود-برآمد-ملزم-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org