QR CodeQR Code

لاہور، یوم الحاق پاکستان پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد

20 Jul 2017 21:41

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر یک جان دو قالب ہیں، کشمیری عوام نے 19 جولائی 1947ء کو متفقہ طور پر پاکستان سے الحاق کا دو ٹوک اعلان کیا تھا اور قائد اعظم نے فرمایا تھا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، تکمیل پاکستان کا خواب ضرور پورا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ یو تھ فورم فار کشمیر کے زیر اہتمام یوم الحاق پاکستان کے موقع پر لاہور میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی۔ ایوان اقبال سے مال روڈ چیئرنگ کراس تک نکالی گئی ریلی میں یوتھ فورم فار کشمیر کے سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔ چیف آرگنائزر طارق احسان غوری نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کشمیر یک جان دو قالب ہیں، کشمیری عوام نے 19 جولائی 1947ء کو متفقہ طور پر پاکستان سے الحاق کا دو ٹوک اعلان کیا تھا اور قائدِاعظم نے فرمایا تھا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، تکمیل پاکستان کا خواب ضرور پورا ہوگا، اقوامِ متحدہ اور عالمی ادارے، مظلوم کشمیریوں کی آواز سنیں اور ان کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے حق خود ارادیت دیا جائے۔ درایں اثناء لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ہندوستانی وزیراعظم مودی کے دورہ امریکہ کے دوران مقبوضہ کشمیر کی تحریک حریت کے سالار اعلیٰ سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قرار داد منظور کی۔ قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ تحریک حریت کے سالار اعلیٰ سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کا مذموم بیان ہر لحاظ سے قابل مذمت ہے اور تاریخ عالم میں تحریک آزادی کی جدوجہد کے منافی ہے۔


خبر کا کوڈ: 654674

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/654674/لاہور-یوم-الحاق-پاکستان-پر-کشمیریوں-سے-اظہار-یکجہتی-کیلئے-ریلی-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org