0
Friday 15 Apr 2011 17:07

کوہاٹ ٹنل پر پولیس کارروائی،بارودی مواد سے بھری گاڑی برآمد،3 ملزمان گرفتار

کوہاٹ ٹنل پر پولیس کارروائی،بارودی مواد سے بھری گاڑی برآمد،3 ملزمان گرفتار
پشاور:اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ ٹنل کے قریب پولیس نے کارروائی کرکے پک اپ گاڑی سے 204 کلو گلوگرام بارودی مواد برآمد کرکے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ کوہاٹ پولیس کے ترجمان نے '' اے پی پی '' سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بنوں سے پشاور جانے والی ایک پک اپ نمبر پی آر سی 6272 کو معمول کی تلاشی کے لئے نیم قبائلی علاقے درہ آدم خیل کے قریب جب روکا گیا تو تلاشی کے دوران پک اپ کے خفیہ خانوں سے 204.4 کلو گرام بارودی مواد برآمد ہوا، جو کہ 130 پیکٹوں میں چھپا کر رکھا گیا تھا۔ گرفتار ملزمان میں عمر نیاز ولد گل شہرام اکرام اللہ ولد اختر نواز اور عصمت اللہ ولد رحمت اللہ شامل ہیں۔ ڈی پی او کوہاٹ مبارک زیب نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک پک اپ بارودی مواد لے کر بنوں کی طرف جا رہی ہے۔ پولیس نے ناکہ بندی کے دوران کوہاٹ ٹنل کے قریب درہ آدم خیل سے بنوں جانے والی پک اپ کو روکا۔ تلاشی کے دوران پک اپ کے خفیہ خانوں سے 204 کلو گرام بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ ملزمان کا تعلق ضلع بنوں کے علاقے جھنڈی خیل سے ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

خبر کا کوڈ : 65468
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش