0
Thursday 20 Jul 2017 16:07

خیبر ایجنسی، آپریشن خیبر فور جاری، 13 دہشتگرد ہلاک، 1 سپاہی شہید

خیبر ایجنسی، آپریشن خیبر فور جاری، 13 دہشتگرد ہلاک، 1 سپاہی شہید
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کی جانب سے خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر فور جاری ہے، جس میں 13 دہشتگرد ہلاک جبکہ مسلح جھڑپ میں ایک پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادی راجگال میں آپریشن خیبر فور کے دوران پاک فضائیہ اور آرمی ایوی ایشن نے بمباری کرکے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیئے، جس کے نتیجے میں 13 عسکریت پسند ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے، جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی عبدالجبار شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خیبر فور میں ایس ایس جی کے خصوصی دستوں نے 90 کلومیٹر کا علاقہ کلیئر کروا لیا اور پاک فوج کے انجینئرز کی ٹیم نے دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا، جب کہ آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 654717
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش