0
Thursday 20 Jul 2017 18:51

پشاور ہائیکورٹ کا ڈسٹرکٹ جوڈیشل سیکرٹریٹ کے قیام کا فیصلہ

پشاور ہائیکورٹ کا ڈسٹرکٹ جوڈیشل سیکرٹریٹ کے قیام کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے ضلعی عدالتوں میں نئی اصلاحات تجویز کر دی ہیں، جس کے تحت ضلعی سطح پر ڈسٹرکٹ جوڈیشل سیکرٹریٹ قائم کرنے کے ساتھ ساتھ جوڈیشل افسران کیلئے ترقی، تبادلوں اور تقرریوں سے متعلق نئے طریقہ کار کی منظوری بھی دی جائے گی، اس حوالے سے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس یحیٰی آفریدی کی سربراہی میں کئے گئے فیصلے میں بین الاقوامی ڈونر ایجنسیوں کے تعاون سے ڈسٹرکٹ جوڈیشل سیکرٹریٹ کے قیام کیلئے ضروری اقدامات شروع کرنے کی منظوری دی گئی، جس میں 4 مختلف شعبہ جات قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ کمیٹی میں پشاور ہائیکورٹ کے سینیئر جج وقار احمد سیٹھ، جسٹس محمد ایوب خان، جسٹس ابراہیم خان، رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ محمد سلیم خان، ممبر انسپیکشن ٹیم محمد شریف، ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی مسعود خان سمیت سیشن ججز اور ایڈیشنل سینئر اور سول ججز کے نمائندوں نے اس حوالے سے منعقدہ ورکشاپ میں شرکت کی، جس کے اختتام پر نئی اصلاحات کی منظوری دی گئی۔ چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے اس موقع پر نئی تجاویز کو حتمی منظوری کیلئے ایڈمنسٹریٹو کمیٹی پشاور ہائیکورٹ کی منظوری سے مشروط کیا اور کہا کہ اس پر مزید بحث کی جائے گی اور ان تجاویز کو صوبائی حکومت کے سامنے بھی رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے ضلعی عدلیہ کی کارکردگی مزید بہتر ہو جائے گی۔ انہوں نے اس موقع پر یہ بھی بتایا کہ ابتدائی طور پر مختلف بین الاقوامی ڈونر ایجنسیاں اس کیلئے فنڈز دینگی جسے بعد میں صوبائی حکومت کے حوالے کیا جائے گا، تاکہ اس کیلئے وہ مستقل فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنا سکے۔
خبر کا کوڈ : 654743
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش