QR CodeQR Code

حزب اللہ لبنان کے اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری:

حزب اللہ لبنان ایک نئے آغاز کیلئے تیار ہے: شیخ نعیم قاسم

11 Jun 2009 12:30

حزب اللہ لبنان کے اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ انکی جماعت قومی اسمبلی کے ۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰


حزب اللہ لبنان کے اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ انکی جماعت قومی اسمبلی کے انتخابات کے بعد اپنے مخالفین کے ساتھ تعلقات کا ایک نیا باب کھولنے کیلئے تیار ہے۔ وہ رویٹرز سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا: "ہم نے حزب اللہ میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ گذشتہ مرحلے سے عبور کرتے ہوئے ایک مثبت انداز میں اپنے رقباء کے ساتھ تعاون کا نیا باب کھولا جائے"۔ انہوں نے حکومت میں شامل ہونے کیلئے اپنی شرائط کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا: "ہم نے فی الحال اس حوالے سے اپنی اتحادی جماعتوں کے ساتھ کوئی مشترکہ لائحہ عمل نہیں بنایا ہے"۔ انہوں نے کہا: "ہم انتظار کریں گے اور دیکھیں گے کہ ہماری مخالف پارٹی ہمیں کیا آفر کرتی ہے۔ اگر وہ اپنی گذشتہ پالیسی پر نظر ثانی کرتے ہوئے ایک نئی اور مثبت پالیسی اپناتے ہیں تو ہم ضرور ان سے تعاون کریں گے"۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا: "ہم لبنان کی ترقی اور خودمختاری کے ضامن ہر منصوبے کی حمایت کریں گے"۔ انہوں نے کہا: "ہم نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ بات چیت کرنے کیلئے اپنی پالیسی کے بنیادی نکات بنا لئے ہیں جبکہ مخالف جماعتوں کا موقف واضح ہونے کے بعد ہی اس کے بارے میں اظہار نظر کریں گے"۔ انہوں نے حزب اللہ کی نظامی قوت کے بارے میں کہا: "ہمارا اسلحہ اسلامی مزاحمت کا اسلحہ ہے اور اسکا لوگوں کی روزمرہ زندگی اور سیاسی معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہے"۔


خبر کا کوڈ: 6548

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/6548/حزب-اللہ-لبنان-ایک-نئے-آغاز-کیلئے-تیار-ہے-شیخ-نعیم-قاسم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org