QR CodeQR Code

ایران کیخلاف دہشتگردی کی حمایت پر مبنی امریکی رپورٹ من گھڑت اور دشمنی پر مبنی ہے، بہرام قاسمی

20 Jul 2017 12:33

امریکی رپورٹ پر اپنے ردعمل میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے خطے میں دہشتگردی کو پروان چڑھانے والے ممالک کیلئے امریکہ کی بے دریغ اور کھلی حمایت کیجانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خود امریکی حکام، ذرائع ابلاغ اور عوام کے اعتراف کیمطابق دنیا میں ہونیوالے دہشتگردی کے واقعات میں ان ممالک کا کردار ثابت ہوچکا ہے، لیکن پھر بھی ان ملکوں کو دہشتگردی کیخلاف جنگ میں امریکی اتحادی کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے دہشت گردی کے بارے میں امریکی رپورٹ کو عالمی رائے عامہ کو منحرف کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ نے اپنی ایک رپورٹ میں ایک بار پھر اس بے بنیاد اور من گھڑت دعوے کا اعادہ کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشت گردی کی حمایت کر رہا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے امریکی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ رپورٹ، دہشت گرد گروہوں کے قیام اور ان کی بھرپور حمایت میں امریکہ کے کردار سے رائے عامہ کی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں سرگرم خطرناک ترین دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ میں ایران کے موثر کردار کی، ساری دنیا معترف ہے جبکہ امریکی رپورٹ میں اس حقیقت کو نظر انداز اور غیر حقیقت پسندانہ پالیسی اپناتے ہوئے ایران پر بے بنیاد الزامات کا اعادہ کیا گیا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ رپورٹ ایران کے خلاف امریکہ کی دشمنی اور ہر معاملے سے غلط اور ناجائز فائدہ اٹھانے کی ایک پست اور ناکام کوشش ہے۔ بہرام قاسمی نے خطے میں دہشت گردی کو پروان چڑھانے والے ملکوں کے لئے امریکہ کی بے دریغ اور کھلی حمایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خود امریکی حکام، ذرائع ابلاغ اور عوام کے اعتراف کے مطابق دنیا میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں ان ملکوں کردار ثابت ہوچکا ہے، لیکن پھر بھی ان ملکوں کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکی اتحادی کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 654836

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/654836/ایران-کیخلاف-دہشتگردی-کی-حمایت-پر-مبنی-امریکی-رپورٹ-گھڑت-اور-دشمنی-ہے-بہرام-قاسمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org